مسرت جمشید چیمہ

وہ دن دور نہیں جب جعلی حکومت اپنے ہی بوجھ سے گرے گی ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ہوائوں کا رخ بدل رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب جعلی حکومت اپنے ہی بوجھ سے گرے گی ،یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں عوام کو پر امن احتجاج کابھی حق حاصل نہیں ، پانچ اگست کو ایسا عظیم الشان جلسہ ہوگا کہ حکمران ٹولے کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ مینڈیٹ چوری سے حکومت میں آنے والوں نے ملک کے مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں مزید گھمبیر بنا دیا ہے ، نام نہاد تجربہ کاروںنے مہنگائی کے ذریعے چوبیس کروڑ عوام کی اجتماعی قبرکھود دی ہے ، عوام کو ایک وقت کی روٹی میسر نہیں ، وہ اپنے گھروں میں چلنے والے ایک پنکھے اور بلب کا بل نہیں سکتے اور انہیں سہانے خواب دکھائے جارہے ہیںکہ دو سال بعد ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنا شروع ہو جائیں گی۔ عوام اب آپ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ، حکمران اتحاد اپنی ناکام تسلیم کرے اور قوم سے معافی مانگ کر گھر کو روانہ ہو جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں