بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے برکس تعاون میکانزم میں شامل ہونے کے لئے ملائیشیا کی درخواست کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ برکس میکانزم کی ترقی وقت کے رجحان اور تمام ممالک کے مفادات کے مطابق ہے، جو دنیا کی کثیر قطبیت اور بین الاقوامی تعلقات کی جمہوریت میں مضبوط تحریک پیدا کرتی ہے۔ اسی وجہ سے ملائشیا سمیت زیادہ سے زیادہ ابھرتی ہوئی مارکیٹیں اور ترقی پذیر ممالک برکس پر توجہ دے رہے ہیں، برکس کو تسلیم کر رہے ہیں اور برکس میں شامل ہونے کی امید کر رہے ہیں۔
لین جیان نے کہا کہ برکس ارکان نے ہمیشہ مخلصانہ رویے کے ساتھ تمام فریقوں کی توقعات کا جواب دیا ہے اور عملی اقدامات کے ساتھ متعلقہ عمل کو فروغ دیا ہے۔ ہم برکس تعاون میں حصہ لینے اور مشترکہ طور پر زیادہ منصفانہ اور معقول بین الاقوامی نظام کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مزید ہم خیال شراکت داروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔