وزیر خزانہ

ہمارے پاس49 لاکھ نا ن فائلرز کا پورا لائف اسٹائل ڈیٹا موجود ہے، سب کو نوٹس بھیجیں گے،وزیر خزانہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 49 لاکھ نان فائلرز کا پورا لائف اسٹائل ڈیٹا موجود ہے، سب کو نوٹس بھیجیں گے۔ جاری بیان کے مطابق وزیر خزا نہ نے کہا ہے کہ ٹیکس واجبات اداکرنے سے معیشت مضبوط ہوگی ، ایف بی آراصلاحات پر وزیراعظم ہر ہفتے میٹنگ بلاتے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے 3،2چیزیں سامنے آئی ہیں ، یہ بات سامنے آئی ہے کہ 49 لاکھ لوگ انکم ٹیکس نان فائلرزہیں، ہمارے پاس نان فائلرز کا ڈیٹا موجود ہے،نادرا کے پاس بھی اہم ڈیٹا موجود ہے۔

انھوں نے بتایا کہ نان فائلرز کا پورا لائف اسٹائل ڈیٹا موجود ہے، نان فائلرز کو سینٹرلائزڈ طریقے سے نوٹس کئے جائیں گے،نان فائلرز کو ٹیکس افسران براہ راست نوٹس نہیں بھیج سکے گا۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ایف بی آر سے ہراسگی ختم ہوگی کیونکہ ڈیٹا ہی سب سے بڑا ثبوت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس میں چھ سو ارب کا جعلی ڈیٹا ہے جس میں سے ایک ارب ریکور ہوا ہے جبکہ کسٹم ٹیکس میں 50 سے 200 ارب کی مس کلاسفیکیشن ہے، مل کر آواز اٹھانی ہو گی جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے یا کم ٹیکس دے رہے ہیں وہ ملک کی معیشت کے لیے درست قدم اٹھائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزرائے اعلی زرعی شعبے پر ٹیکس کیلئے قانون سازی لائیں گے، تاجر دوست اسکیم میں تعاون کرنے پر تاجروں کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں، تنخواہ دار طبقہ مجھے کہتا ہے آپ نے ان کے لئے کیا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں