غزہ

غزہ میں 92 ہزار سے زائدفلسطینی شہید ہو گئے ، امریکی ڈاکٹروں کا انکشاف

غزہ (نمائندہ خصوصی)مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے اسپتالوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے 45 امریکی ڈاکٹروں اور نرسوں پر مشتمل ایک طبی گروپ نے امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو خط لکھا ہے۔امریکی ڈاکٹروں نے خط میں انکشاف کیا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک اموات ممکنہ طور پر 92 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہیں۔امریکی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے غزہ کا ہر شخص زخمی یا بیمار یا دونوں حالتوں میں ہے، غزہ میں بچوں کوجان بوجھ کر زخمی کیا گیا۔امریکی ڈاکٹر نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، حکومت امریکی اوربین الاقوامی قانون کے تحت ایسا کرنے کی پابند ہے۔

امریکی ڈاکٹروں نے مزید مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی پرپابندی لگائی جائے، فوجی،اقتصادی اور سفارتی مدد روکی جائے۔خیال رہے کہ غزہ میں سرکاری طور پر 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 39 ہزارسے زیادہ بتائی ہے جن میں بڑی تعداد میں بچے شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری اب بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں