عظمیٰ بخاری

آزادی اظہار رائے کے نام پر پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے ڈیجیٹل دہشت گردی ہورہی ہے، ریاست بھی محفوظ نہیں، کوئی ملک ایسے نہیں چلتا جیسے ہم پاکستان کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، امید ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اپنی ذمہ داری کو پورا کریں گی۔

عظمی بخاری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ انصاف کے سارے ایوان منطق سے خالی نہیں ہیں، آج چیف جسٹس کے سوالوں کے جواب اداروں سمیت کسی کے پاس نہیں ہیں، سارے ممالک میں سوشل میڈیا کے لیے رولز موجود ہیں، ہمارے ملک میں سوشل میڈیا کے لیے کوئی رولز نہیں ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ چیف جسٹس نے جواب طلب کیا ہے کہ کن رولز کے تحت ایکس کام کر رہا ہے، میں ایسے کیسز میں بارش کا ایک قطرہ بنوں گی،

ان تمام خواتین کے لیے جن کے ساتھ یہ سب کچھ ہوتا ہے، میرا سوال ان عدالتوں سے ہے تو کہتی ہیں کہ ٹویٹر بند نہیں کیا جا سکتا، ایسے ہی چلنے دیں، ڈیجٹیل دہشت گردی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے زریعے کی جاتی ہے، رولز ریگولیشن بن جائیں تو ایکس پر پابندی ختم ہو جائے گی، رولز ریگولیشن کے زریعے تمام اکاؤنٹس چلنے چاہیئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سولر پروگرام 100سے 200 یونٹ والے صارفین کو فراہم کریں گے، 200 سے 500 تک صارفین کو بھی سولر فراہم کریں گے، نواز شریف نے آئی ایم ایف سے جان چھڑا دی تھی، آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے سخت شرائط بھگت رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جن کو شہ دی جارہی ہے وہ باز نہیں آئے، بانی پی ٹی آئی عمران خان بچہ نہیں ہے نہ اس کو معافی مل سکتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں