انمول بلوچ

تعلقات سے کباڑہ ہوتا،سیدھا شادی کروں گی،انمول بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرواداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ تعلقات سے جذبات کا کباڑہ ہوتا ہے اس لیے میں براہ راست شادی کروں گی۔اداکارہ نے ایک ٹی وی پروگرا میں شادی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہاکہ آج کل کے دور میں شادی کیلئے ہر کسی نے اپنی ترجیحات طے کر رکھی ہیں اور بہت سارے افراد نے ترجیحات کی لمبی فہرست بنا رکھی ہے۔اداکارہ کے مطابق شادی کیلئے لڑکیاں ہونے والے شوہر کیلئے بہت ڈیمانڈ کرتی ہیں کہ وہ امیر ہونا چاہیے، خوبصورت بھی ہو، خواتین کی عزت بھی کرتا ہو اور میری ہر بات سے اتفاق بھی کرتا ہو۔

انمول بلوچ نے کہا کہ لڑکیاں سوچتی ہیں کہ وہ اس مرد سے شادی کریں گی جو خواتین سے متعلق ایک خاص نظریے کی سوچ رکھتا ہو اور خواتین کے حقوق کے معاملے پر ہر وقت ان کا ساتھ دے۔اداکارہ کے مطابق ٹھیک ہے، ہر کسی کو شرائط رکھنے کا حق حاصل ہے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ انسان تنگ آجاتا ہے، 50سال تک جوڑے ایک دوسرے کا خیال رکھتے رکھتے، ایک دوسرے کی شرائط پر پورا اترتے اترتے تھک جاتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ شادی ایک ایسا تعلق ہے جس کے لیے دونوں افراد کو قربانیاں دینی پڑتی ہیں، کوئی ایک شخص دوسرے کیلئے 100فیصد تک تبدیل نہیں ہوسکتا اور نہ ہی پہلے جیسا رہ سکتا ہے، اس لیے دونوں کو اپنی شخصیت کو تھوڑا تھوڑا تبدیل کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں