وفاقی کابینہ

حکومت کا بجلی چوروں کیلئے الگ سے تھانے ، عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بجلی کے ہوشربا بلوں کے بعد عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری ، حکومت نے بجلی چوروں کیلئے الگ سے تھانے اور عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر میں بجلی چوروں کیلئے 8ہزار 769تھانے قائم کیے جائیں گے، بجلی چوروں کیلئے قائم 497عدالتوں میں 634افراد پر مشتمل عملہ ہوگا۔

پہلے فیز میں لاہور، ڈی جی خان، حیدرآباد، لاڑکانہ ڈویژن میں تھانے اور عدالتیں قائم ہوں گی،بنوں، پشاور، مردان اور کوئٹہ کو بھی پہلے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں 29ڈویژن کو مکمل کیا جائے گا ،نئے نظام پر سالانہ 10ارب 70کروڑ روپے کی لاگت آئے گی جس کا بوجھ عوام اٹھائے گی۔تقسیم کار کمپنیاں اخراجات کی رقم عوام سے وصول کریں گی، نئے تھانوں اور عدالتوں کیلئے پہلی بار 10ارب سے زائد وفاقی حکومت دے گی ، بجلی چور پکڑنے اور سزا دینے کے اخراجات بھی صارفین سے وصول کیے جائیں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں