اشرف بھٹی

تاجر دوست اسکیم ،ایڈوانس ٹیکس ٹیبل کے حوالے سے ابہام دور کیا جائے ‘ اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہاہے کہ تاجر دوست اسکیم اورایڈوانس ٹیکس ٹیبل کے حوالے سے پایا جانے والا ابہام دور کیا جانا چاہیے ،سادہ ٹیکس ریٹرن کے اجرا ء کیلئے فوری اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر طبقہ ٹیکس دینے سے انکاری نہیں ،ایف بی آر کی مہم جوئی اور بغیر مشاورت فیصلوں کی وجہ سے معاملات خراب ہوتے آئے ہیں ۔ اپیل ہے کہ کسی بھی پالیسی کے نفاذ سے قبل بھرپور مشاورت ہونی چاہیے تاکہ اس کے سو فیصد نتائج برآمد ہو سکیں ۔ انہوںنے کہا کہ تاجر مختلف ٹیکسز اور زیادہ قیمت ہونے کی وجہ سے انتہائی مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں ، اب حالات یہ ہو گئے ہیں تاجر وں کے لئے بلوں کی ادائیگی کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ، حکومت سے اپیل ہے کہ تاجروں کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار دوست پالیسیوں کو فروغ دینے کے لئے چھوٹے کاروبار کو بجلی کے بلوں اور ٹیکسز میں خصوصی ریلیف دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں