پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) نے داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں اضافہ کیا،

رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طالبعلموں کو 8 ہزار روپے بھرنے پڑیں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق بیرون ملک ایم ڈی کیٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کی رجسٹریشن فیس 40 ہزار روپے ہوگی، رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں چاروں صوبوں سے 2 لاکھ سے زائد طالب علم حصہ لیں گے۔ ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن 5 اگست سے شروع ہوگی جبکہ ٹیسٹ 22 ستمبر کو سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، اسلام آباد، گلگت بلتستان، سعودی عرب اور یو اے ای میں منعقد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں