کملا ہیرس

کملا ہیرس نے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی روکنے کی مخالفت کردی

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی ) امریکی صدارتی امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس نے امریکی اتحادی اسرائیل کو اسلحہ فراہمی روکنے کی مخالفت کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق کملا ہیرس جب سے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے بائیڈن کی جگہ پر صدارتی امیدوار بنی ہیں ان کے حوالے سے اسرائیل کے حق میں آنیوالا یہ بیان ٹھوس اور اہم بیانات میں سے ایک ہے۔

ان کا یہ بیان اس واقعے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جب ان کی تین ہفتوں پر محیط انتخابی مہم کے دوران غزہ جنگ کے مخالفین اور فلسطینیوں کے حامیوں نے انہیں ایک ریلی میں گھیر لیا اور کے ساتھ نامناسب انداز اختیار کیا ۔ کملا ہیرس نے ڈیٹرائٹ، مشی گن میں غزہ کی جنگ کے مخالفین کے ساتھ ریلی کے بعد ملاقات کرتے ہوئے کہا میں نے اسرائیل کے ساتھ اسلحہ پابندی کا مسئلہ اٹھایا ہے۔

تاہم ان کے قومی سلامتی کے لیے مشیر فلگورڈن نے ایکس پر کہا ہے کملا ہیرس اسرائیل کو اسلحہ فراہمی پر پابندی کی حمایت نہیں کرتی ہیں، نائب صدر بڑی واضح ہیں کہ اسرائیل ایران اور ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ساتھ لڑنے اور اپنے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے واضح رہے کملا ہیرس پر ڈیمو کریٹس کی ایک بڑی تعداد کا دبا موجود ہے کہ وہ جوبائیدن کی اسرائیل کھلی حمایت کی پالیسی کو تبدیل کریں، یہ ایشو مشی گن میں بطور خاص اہم ہے، جہاں عرب ووٹروں کی بھی بڑی تعداد موجود ہیں، مشی گن کے لوگ فلسطینیوں کے خلاف جنگ کے سخت مخالف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں