نیویارک(نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے واضح کیا ہے کہ ایران کو دفاع کا قانونی حق حاصل ہے اور ایران کو حاصل حق دفاع کا غزہ جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے یو این مشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کا ردعمل ممکنہ جنگ بندی کیلئے نقصان دہ نہیں ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہمارے ردعمل کا وقت اور انداز جنگ بندی پر اثرانداز نہیں ہوگا، ایران کی ترجیح ہے کہ غزہ میں دیرپا جنگ بندی ہو، جنگ بندی معاہدہ اگر حماس کو منظور ہوا تو ایران کو بھی قبول ہوگا۔ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کے تبادلے کیلئے براہ راست اور مصالحتی سرکاری چینلز ہمیشہ قائم رہے ہیں تاہم دونوں فریق اس کی تفصیل ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہیں۔