لاہور (نمائندہ خصوصی) نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ دنیا میں سچے اور کھرے لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے ، انسان اپنی عزت اور مقام اپنے کردار سے بناتا ہے ، دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں تو خوشیاں خود بخود آپ کی جھولی میں آجائیں گی ۔
ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم سب لوگوں کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے اور بلا وجہ جھوٹ اور منافقت جیسی لعنت کو چھوڑ دینا چاہیے ،خاص طور پر شوبز میں حسد کا مادہ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ ہم ایک دوسرے کی برتری کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہی نہیں
میرا یہ ماننا ہے کہ جس کو خدا عزت دے تو سب کا فرض ہے کہ وہ بھی اس کی عزت کریں ۔ مدیحہ شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ،جب میں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور کام کروں گی ۔