شرجیل انعام میمن

مہنگے بجلی بلز پر وفاق سے رابطہ کیا جلد خوشخبری ملے گی،شرجیل انعام میمن

کراچی (نمائندہ خصوصی) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مہنگے بجلی بلز پر وفاق سے رابطہ کیا ہے جلد خوشخبری ملے گی۔ڈائریکٹوریٹ آف سوشل میڈیا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا ایشو بجلی کے بلوں کا ہے، زیادہ بل آ رہے ہیں جنہیں لوگ بھر نہیں کرسکتے، پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے انشااللہ جلد ہی عوام کو خوشخبری ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے جو منصوبے شروع کیے تھے دوسری حکومت نے بند کردیے، پاکستان میں سستی بجلی تھر کے کوئلے سے بن سکتی ہے، تھر کا کوئلہ استعمال کیا جائے اور سستی بجلی بننی چاہیے، تھر سے کوئلہ نکالنے کے لیے پورا نیٹ ورک قائم کیا گیا پورے پاکستان کا بوجھ تھرپارکر نے اپنے کندھے پر اٹھایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس منصوبے کو نظرانداز کیا انہوں نے قومی جرم کیا، تھر سے گیارہ روپے اور نوری آباد سے 9 روپے پر یونٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف ملے، پیپلز پارٹی کی قیادت اس ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے سب سے آگے نظر آتی ہے، ہم وفاقی حکومت اور پاکستان کی مدد کر رہے ہیں، اگر بجلی سستی پاکستانیوں کو ملے گی تو صرف اور صرف تھر سے ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلام کوٹ کے لوگوں کے لیے چند یونٹس مفت ہیں، مائننگ کو اور مزید بڑھائیں گے، اربوں روپے اس انفرا اسٹرکچر کو بنانے پر خرچ کیے گئے ہیں، فیض حمید کا اپنا محکمہ کارروائی کر رہا ہے اچھی بات ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں