سرفرازبگٹی

زندہ قومیں جذبے کے ساتھ آزادی مناتی ہیں، وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں جذبے کے ساتھ آزادی مناتی ہیں۔ کوئٹہ کے گراونڈ میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی، گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت صوبائی وزرا شریک ہوئے، تقریب میں ملک بھر سے آئے گلوکاروں نے بھی شرکت کی ۔

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفرا بگٹی نےجشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا مشکور ہوں کہ وہ تقریب میں شرکت کے لئے تشریف لائے، زندہ قومیں جذبے کے ساتھ آزادی مناتی ہیں۔ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ، شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، نوجوانوں کو گلے لگائیں گے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں نوجوانوں کو اپنے قریب کریں گی، ہم بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے۔

وزیر اعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو ریاست سے دور کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے منفی پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں،نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے، حکومت دعوت دیتی ہے، بلوچ نوجوان پہاڑوں سے نیچے آئیں اور مذاکرات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں