ماورہ حسین

مجھے قبول ہے‘ قبول ہے‘ قبول ہے ‘ ماورہ حسین نے شادی کااعلان کردیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) اداکارہ و ماڈل ماورہ حسین نے اپنی شادی کے معاملات سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔2011 میں شوبز انڈسٹری سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی 31 سالہ اداکارہ ماورہ حسین تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلکیشن انسٹاگرام پر نئی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ مجھے قبول ہے، مجھے قبول ہے، مجھے قبول ہے، شادی کا مقام طے ہو چکا ہے، ہم سب تیار ہیں، اب بس دولہا تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں