جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار

فیض حمید کی گرفتاری سے میرا کوئی تعلق نہیں، جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری کے حوالے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر میری گرفتاری سے متعلق بھی جھوٹ پھیلایا گیا ہے، جب ملک میں ہی موجود نہیں تو گرفتاری کی باتیں من گھڑت ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل ذاتی کام کی وجہ سے بیرون ملک آیا ہوں، میری غیرموجودگی میں تمام باتیں مبالغہ آرائی ہیں، ستمبر میں وطن واپس آؤں گا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی گرفتاری کے حوالے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں