انڈونیشیا

انڈونیشیا، نو منتخب صدر نے پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرلی

جکارتہ(نمائندہ خصوصی)انڈونیشیا کے نو منتخب صدر پرابوو نے پارلیمنٹ میں بھی اکثریت حاصل کرلی،عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی پارلیمنٹ میں تقریبا 10فیصد حصہ رکھنے والی جماعت ناس ڈیم پارٹی نے نومنتخب صدر پرابوو سوبیانتو کی حمایت کا اعلان کیا ہے،ناس ڈیم پارٹی کے سربراہ سوریا پالوہ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ پرابوو کی حمایت فیصلہ ایک پرسکون اور پرامید ماحول کو فروغ دے گا اور آنے والی حکومت کے کام کو آسان بنائے گا،یاد رہے کہ انڈونیشیا کی سب سے بڑی اسلامی جماعت ناس ڈیم پارٹی نے اس سے قبل جکارتہ کے سابق گورنر اور نومنتخب صدر کے حریف امیدوار انیس باسویدان کی حمایت کی تھی،تاہم اب ناس ڈیم پارٹی کی حمایت کے بعد نومنتخب صدر کی پارلیمنٹ میں اکثریت 43فیصد سے بڑھ کر 52فیصد ہوگئی اور اس طرح ان کے لیے قانون سازی اور 2025کے بجٹ کی منظوری کی راہ بھی ہموار ہوگئی،پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے مرحلے کے بعد انڈونیشیا کے نومنتخب صدر اور سابق کمانڈر پرابوو سوبیاتتو، نائب صدر جبران راکابومنگ راکا 20اکتوبر کو حلف اٹھالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں