شکیل خان

صوبائی وزیر پختونخوا کے استعفی کا معاملہ، مزید ناراض ارکان کے شکیل خان سے رابطے

پشاور (نمائندہ خصوصی ) پختونخوا میں صوبائی وزیر کے استعفی کے معاملہ پر پارٹی کے دیگرکئی ناراض اراکین کا بھی شکیل خان سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔ شکیل خان کے استعفی کے بعد ناراض اراکین نے رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور صوبے کی صورتحال سے آگاہ کرنا شکیل خان کو مہنگا پڑگیا، عمران خان کو صورت حال سے آگاہ کرنے پرشکیل خان کو وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شکیل خان نے وزیراعلی کے خلاف شکایات لگائی تھی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ شکیل خان کی طرف سے شکایات کرنے پر وزیراعلی علی امین گنڈا پور ناراض تھے، شکیل خان کو پریس کانفرنس کرنے سے پہلے حکومت نے منانے کی کوشش کی، پریس کانفرنس کے دن ان کے ساتھ مشیراطلاعات بیرسٹر سیف کو مجبورا بھیجا گیا۔ واضح رہے شکیل خان کا شمار ایم این اے عاطف خان، شہرام ترکئی اوراسد قیصر کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں