نمرہ خان

مجھے کسی کی توجہ یا ہمدردی کی ضرورت نہیں، جرم پر توجہ دیں‘ نمرہ خان

کراچی (نمائندہ خصوصی) حال ہی میں اپنے اغوا کی کوشش کو ناکام بنانے والی پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ نمرہ خان نے ان پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف ویڈیوز اپنی اسٹوریز شیئر کی ہیں۔انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی کہانی سوشل میڈیا پر آکر سنانے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ تمام لڑکیاں اپنی حفاظت کریں اور وہ لڑکیاں جن کے ساتھ ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں وہ انہیں رپورٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کا مقصد صرف یہ ہے کہ تمام لڑکیاں اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں، اس دن اس جگہ کوئی بھی لڑکی ہوسکتی تھی، ان اغوا کاروں کے چہرے دیکھ کر معلوم ہوتا تھاکہ وہ مجھے جانتے تک نہیں تھے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے میڈیا سے بھی درخواست کی کہ ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے میں ان کی بجائے جرم کو ہائی لائٹ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں