بھارتی اداکارہ

بھارتی اداکارہ نے پروڈکشن ڈائریکٹر کی کمپرومائز پر آمادہ کرنے کی چیٹ لیک کردی

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بھارت کی ٹی وی اداکارہ پریرنا ٹھاکر نے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی جانب سے ماڈلنگ کیلئے ساتھ رات گزارنے کی پیشکش کی چیٹ لیک کردی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ پریرنا ٹھاکر نے کاسٹنگ کاچ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔اداکارہ کے ساتھی اداکار موہت پرمار نے بتایاکہ اداکارہ پریرنا میری دوست ہیں اور انہوں نے مجھے میسج کرکے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا بتایا ہے، باندرہ میں ساڑھی شوٹ کیلئے اداکارہ سے رابطہ کیا گیا جس کیلئے 40ہزار بھارتی روپے ملنے تھے۔انہوں نے کہاکہ اداکارہ نے اسکائی لائن سپری پروڈکشن کے کاسٹنگ ڈائریکٹر کو میسج کیا اور خود کے شوٹ کیلئے فٹ ہونے کا پوچھا جس پر ڈائریکٹر نے جواب دیا کہ یہ ایک کمپرومائز کام ہے ایک بار ساتھ رات گزارنا ہوگی۔

ان کا کہناتھاکہ اداکارہ نے یہ پیشکش مسترد کردی جس کے بعد کاسٹنگ ڈائریکٹر نے اداکارہ کو کام نہ ملنے اور زندگی برباد کرنے کی دھمکیاں دیں۔بعد ازاں اداکار نے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی چیٹ انسٹاگرام پر لیک کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں