بیرسٹر سیف

گارنٹی دیتے ہیں اسلام آباد میں جلسے سے امن خراب نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گارنٹی دیتے ہیں اسلام آباد میں جلسے سے امن خراب نہیں ہوگا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہے اسلام آباد میں انتظامیہ پی ٹی آئی کا جلسہ کرنے میں خلل پیدا کرسکتی ہے، ہم جب بھی جلسہ کرتے ہیں انتظامیہ سے اجازت لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں جلسے کی وجہ سے امن وامان کا ماحول خراب نہیں ہو گا،کوشش کریں گے ہماری طرف سے قانون کی پامالی نہ ہواور تمام معاملات پرامن طریفے سے مکمل ہو جائیں۔

بیرسٹر سیف کا خیبر پختونخوا میں پارٹی اختلافات کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ شکایات کی گئیں کہ پختونخوا کے کچھ محکموں میں کرپشن ہورہی ہے ، کچھ لوگوں نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے مل کر کرپشن کی شکایات کیں، بانی پی ٹی آئی کو پریس کانفرنس کے ذریعے پیغام دینے کا کہا، عاطف خان ، اسد قیصر سمیت دو لوگ ہی تھے جو بانی پی ٹی آئی سے ملے، عمران خان نے کہا ہے کہ میری طرف سے کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے شکیل خان کو برطرفی کی سمری گورنر کو بھیجی، تحقیقاتی کمیٹی نے شکیل خان کو موردالزام ٹھہرایا، کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر بنائی گئی ، کمیٹی نے دو ہفتوں کے دوران متعدد افراد کے بیانات لیے، کمیٹی کی سفارشات پر ہی کارروائی آگے بڑھائی گئی، کمیٹی نے کہا شکیل خان کے خلاف جو شکایات تھیں،وہ اس میں ملوث پائے گئے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایسا تاثر دیا گیا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں ، برطرفی سے قبل ہی شکیل خان نے استعفیٰ دیا، شکیل خان نے اسی تناطر میں پریس کانفرنس کی اور تحفظات کا اظہار کیا۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اپنے ہی لوگ پارٹی فیصلوں پر میڈیا میں جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہامصدق عباسی سے کہیں دلیری سے کھڑے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں