سری دیوی

سری دیوی کے بچھڑنے کے بعد بونی کپور کے وزن میں حیران کن کمی

ممبئی(نمائندہ خصوصی) بھارتی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر اور فلمساز بونی کپور نے 14 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔بونی کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جس میں اْنہیں سری دیوی کی بنائی گئی پینٹنگ کے سامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔مذکورہ تصویر میں بونی کپور کا وزن کافی کم لگ رہا ہے جبکہ اْن کے سر کے بال بھی گھنے نظر آرہے ہیں۔بونی کپور نے اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 14 کلو وزن کم کیا ہے اور وہ مزید 8 کلو وزن کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اْنہوں نے کہا کہ میری اس تبدیلی میں میری اہلیہ و آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا اہم کردار ہے، اگرچہ وہ اس دْنیا میں نہیں لیکن وہ ہر وقت میرے ساتھ ہوتی ہیں۔فلمساز نے مزید کہا کہ میری جان، سری دیوی کا فن (پینٹگ) میرے پیچھے ہے، اْن کی سوچ اور خیالات ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے۔

بونی کمار کا ناقابلِ یقین حد تک وزن کم اور گھنے بال دیکھ کر بالی ووڈ سے وابستہ فنکار اور مداح دنگ رہ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بونی کپور نے گزشتہ سال رنبیر کپور اور شردھا کپور کی فلم ‘تو جھوٹی میں مکّار’ سے بطور اداکار ڈیبیو کیا تھا۔واضح رہے کہ سال 2018 میں سری دیوی دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں، بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں