اڈیالہ جیل

عمران خان کی سہولت کاری کا الزام،اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) اڈیالاجیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولتکاری کے معاملے پر جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے جیل ملازمین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جن میں ایک خاتون سوئپر، 2 لیڈی وارڈنز اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے 3 اہلکار شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خواتین اسٹاف جیل میں بشری بی بی اوربانی پی ٹی آئی کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا جب کہ حراست میں لیے گئے ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں نگرانی کےلیے افرادی قوت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سکیورٹی اداروں نے عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی حراست میں لیا تھا جب کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں