وزیرداخلہ

وزیرداخلہ کا ایران میں المناک بس حادثہ میں 35 پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران کے شہر یزد میں المناک بس حادثہ میں 35 پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق ہونے والے زائرین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے، تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں