بانی پی ٹی آئی

فیض حمید ٹرائل کا بتانے والے عمران خان ہوتے کون ہیں؟ سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے جس پر سکیورٹی ذرائع نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ فیض حمید ٹرائل کا بتانے والے عمران کون ہوتے؟ اگرانکا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو اوپن ہی ہوگا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے، اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے۔انہوںنے کہاکہ فیض حمید کے اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔

اس معاملے پر سکیورٹی ذرائع نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی بتانے والے کون ہوتیہیں کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں؟ذرائع نے بتایاکہ اگربانی پی ٹی آئی کا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہوگا، ساری دنیا کو پتا چلے گا بانی چیئرمین کیا کرتا اور کرواتا رہا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں