فواد چودھری

اللہ پاکستان کو انتشار سے محفوظ رکھے آمین !۔ بانی پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ درست ہے: فواد چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ درست ہے۔اپنے بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شدت پسند کچھ بھی کر سکتے ہیں، ان کا اجتماع اسلام آباد ہو رہا ہے، اس انتشار کا الزام تحریک انصاف پر آنا تھا،شدت پسندوں کی مہم خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ پاکستان کو انتشار سے محفوظ رکھے آمین !۔۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے بیرسٹر گوہر کی موجودگی میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا، جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا، عمران خان کی ہدایت پر آج ہونے والا جلسہ اب 8 ستمبر کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں