یمن

کاریں ڈوب گئیں، پانی گھروں میں داخل، یمن کی تباہ کن ویڈیوز آگئیں

صنعا(نمائندہ خصوصی)کاروں پانی اور کیچڑ میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ پانی گھروں کے اندر گھس گیا ہے۔ گزشتہ دنوں میں اور خاص طور پر گزشتہ رات کو کئی گھنٹوں کی بارش کے بعد یمن کے مختلف اضلاع ایسے مناظر پیش کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (اوچا)کی جانب سے 13 اگست سے یمن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا انکشاف کیا گیا۔ بارشوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی تعداد ایک بار پھر بڑھ کر 38 ہزار خاندانوں اور 268 ہزار افراد تک پہنچ گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر نے وضاحت کی کہ سیلاب نے گھروں، املاک، کھیتوں اور عوامی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

حدیدہ، حجہ، مارب ، صعدہ اور تعز کی گورنریاں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ توقعات ہیں کہ یمن میں سخت موسم آئندہ ستمبر تک جاری رہے گا۔یمن میں بارش سے ہونے والی تباہی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائی گئیں۔ ان ویڈیوز میں تباہی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ پانی میں ڈوبی ہوئی کاریں اور پانی کو گھروں میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین نے یمن کے لیے ایک ہنگامی اپیل میں عطیہ دہندگان سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فوری طور پر 25 ملین ڈالر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں