بشریٰ انصاری

بشریٰ انصاری کا خواتین پر تشدد کرنیوالے مردوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

کراچی (نمائندہ خصوصی) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے خواتین پر تشدد کرنے والے مردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بشری انصاری نے کچھ ہفتے قبل ملتان میں شوہر کے ہاتھوں قتل کی گئی ثانیہ زہرہ اور بھارتی شہر کولکتہ میں قتل کی گئی ڈاکٹر سمیت دیگر واقعات کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک کہ ہم ان مردوں کو سخت سزائیں دینا شروع نہیں کریں گے اور ان کی مردانگی نہیں ختم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں