عائزہ خان

عائزہ خان کی دلکش لکس پر بھارتی اداکارہ سنجیدہ شیخ بھی فدا

کراچی (نمائندہ خصوصی) اداکارہ عائزہ خان کے نئے دلکش لکس پر بھارتی اداکارہ سنجیدہ شیخ کے تعریفی کمنٹس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔حال ہی میں عائزہ خان نے انسٹاگرام پر متعدد تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کا دلکش میک اپ اور چہرے کے قاتلانہ تاثرات سب کو دیوانہ بناتے نظر آرہے ہیں۔ عائزہ خان کے مداح اور پاکستانی شوبز ستارے بھی عائزہ خان کی تعریف کرتے دکھ رہے ہیں جن میں ماہرہ خان، صبا فیصل، منال خان و دیگر شامل ہیں۔پاکستانی فنکاروں کے علاوہ بھارت کی اداکارہ بھی عائزہ خان کے اس لک پر دل ہار بیٹھی ہیں اور پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں تعریفی کمنٹ لکھنے سے خود کو رک نہ سکیں۔عائزہ خان کے حسن کی تعریف کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ اداکارہ سنجیدہ شیخ ہیں جنہوں نے ‘خوبصورت’ لفظ عائزہ خان کیلئے لکھا اور ساتھ میں آگ لگاتا ایموجی استعمال کیا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سنجیدہ شیخ کا یہ کمنٹ بے حد پسند کیا جارہا ہے جو پہلی مرتبہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی سنجیدہ، عائزہ خان کی تعریف کر چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں