نیتن یاہو

غزہ جنگ بندی مذاکرات، نیتن یاہو کی امریکی تجویز پر آمادگی کی خبروں کی تردید

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ بندی مذاکرات کے اگلے دور کے لیے دوحہ میں پیش کی جانے والی نئی امریکی تجویز پر آمادگی کی خبروں کی تردید کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ اور مصر کے درمیان موجود تنگ سرحدی پٹی فلاڈیلفی کوریڈور پر بین الاقوامی فورس کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے۔ اس معاملے پر امریکی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ مشرقِ وسطی میں امن کے لیے کوششیں جاری ہیں، جنگ بندی و یرغمالیوں کی رہائی کے ایک معاہدے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں