فردوس جمال

فردوس جمال نے ایک بار پھر ماہرہ خان کو بوڑھی قرار دیدیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک بار پھر اداکارہ ماہرہ خان کو بوڑھی عورت قرار دے دیا۔حال ہی میں فردوس جمال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں ان سے پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق سوال پوچھا گیا‘ جس پر فردوس جمال نے کہا کہ میں آج بھی اپنے بیان پر قائم ہوں، میں نے ماہرہ خان کی عمر سے متعلق حقیقت بتائی تھی، وہ اپنی اصل عمر کے مطابق بوڑھی عورت ہیں۔فردوس جمال نے کہا کہ اگر لوگوں کو ماہرہ خان بظاہر خوبصورت نظر آتی ہیں تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں ہے، ہر کوئی اپنی نظر سے دیکھتا ہے، میری نظر میں وہ خوبصورت نہیں۔

میزبان نے سینئر اداکار سے کہا کہ پاکستان کے 90 فیصد لوگوں کو ماہرہ خان خوبصورت نظر آتی ہیں، جس پر فردوس جمال نے کہا کہ اگر 90 فیصد لوگ پاگل ہیں تو اس میں میری کوئی غلطی نہیں، کیا میں بھی ان کی طرح پاگل بن جاﺅں۔انہوں نے کہا کہ میں ایلزبیتھ ٹیلر جیسی اداکاراﺅں کی اداکاری کو دیکھ کر ہی اداکاری کا موازنہ کرتا ہوں اور ہر انسان کا اپنا زاویہ ہوتا ہے، اداکاری اور خوبصورتی سے متعلق میرا اپنا زاویہ ہے، میں اپنی سوچ اور نظریے کے حساب سے چیزوں کو دیکھتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں