ٹرمپ

ٹرمپ ایک بار پھر ایلون مسک کو مشیر منتخب کرنے کیلئے تیار

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی)ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو بطور مشیر منتخب کرنے کے لیے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک بہت ذہین اور شاندار آدمی ہیں، اگر میں انتخابات میں کامیاب ہو جاتا ہوں تو یقینی طور پر اپنی کابینہ میں انہیں بطور مشیر شامل کروں گا۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ ماہ پنسلوانیا میں انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں بال بال بچ جانے کے بعد سے ایلون مسک سے قریب تر ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں