مائرہ خان

کچھ لوگوں کو دوسروں میں خامیاں نکال کر تسکین ملتی ہے ، صرف ہدایت کی دعاہی کر سکتی ہوں’ مائرہ خان

لاہور (نمائندہ خصوصی) معروف اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں دوسروں پر تنقید فیشن بن گیا ہے ، کچھ لوگوں کو دوسروں میں خامیاں نکال کر تسکین ملتی ہے اس لئے ایسے لوگوں کیلئے صرف ہدایت کی دعا ہی کی جا سکتی ہے ،فلمی ہیروئن کے طور پر میں ہدایتکار شعیب منصور کی دریافت ہوں ۔

ایک انٹر ویو میں مائرہ خان نے کہا کہ فلم ” بول ” کی کامیابی کے بعد میرے لیے آگے بڑھنے کے مواقع پیدا ہو ئے اور میں نے لگن اور جذبے سے سے کام کر کے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ بڑی سکرین پر کام کرنے کا اپنا ہی لطف ہے اور میں بڑی سکرین کے لئے کام کر کے انجوائے کرتی ہوں۔ انہوں نے کچھ لوگوں کی تنقید کے حوالے سے کہا کہ میرا سوال ہے آپ ایسے لوگوں کا کیا کر سکتے ہیں ، اگر انہیں دوسروں میں خامیاب نکال کر تسکین ملتی ہے تو انہیں ایسا کر لینے دیا جائے کسی کا کیا جاتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں