فہد مصطفی

اداکاروں کے بھارت جانے پر میں سپر اسٹار بن گیا، فہد مصطفی

لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے کہا ہے کہ ساتھی اداکاروں کے بھارت جانے کے بعد میں سپر اسٹار بن گیا،سینئر اداکار ہمایوں سعید سے سبق سیکھا ،میں ہمایوں سعید کو اپنا سرپرست مانتا ہوں، وہ ہمارے سینئر ہیں اور انہوں نے مجھے کئی سال پہلے کچھ سکھایا تھا کہ یہ بھارتی پروجیکٹ کچھ وقت کے لیے ہیں آخرکار ہمارے پاس صرف ہماری انڈسٹری ہے اور وہ ٹھیک کہہ رہے تھے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ انڈین اور ترکی سیریز آئیں گی لیکن آپ مانیں یا نہ مانیں ہمایوں سعید اور میں یہیں رہے ہیں اور ہم یہیں رہیں گے۔

فہد مصطفی نے کہا کہ باقی سب بھارت چلے گئے میں یہیں رہا اور سپر اسٹار بن گیا کیونکہ یہاں کوئی مقابلہ کرنے کے لیے نہیں، اب سب ترکی جارہے ہیں لیکن میں یہاں ہوں انشا اللہ وہ مجھے میگا اسٹار بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو صرف اپنے سامعین پر اعتماد کی ضرورت ہے، اپنے لوگوں پر بھروسہ کریں اور ان کی ترقی میں مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں