ٹرمپ

اسرائیل پر سات اکتوبر کے حملے کی وجہ کملا ہیرس ہیں ، ٹرمپ کا نیا الزام

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی )سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی خاتون امیدوار کملا ہیرس پر نئے الزامات عائد کیے ہیں۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ ٹرمپ کے مطابق 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کی وجہ کملا ہیرس ہیں، ایران کے پاس اس وقت حزب اللہ کو بھیجنے کے لیے مالی رقوم نہیں تھیں۔ ٹرمپ کا اشارہ اس جانب تھا کہ بائیڈن کے صدر بننے کے بعد ان کی انتظامیہ نے ایران پر پابندیاں عائد کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کیا۔سابق صدر کا نیا بیان سماجی رابطے کے پلیٹ فارم Social Truth پر سامنے آیا ہے۔

ٹرمپ کے بیان کے ساتھ ایک اشتہاری فلم بھی منسلک کی گئی ہے جس میں اسرائیل پر حماس کے حملے اور حملے کے بعد چھڑ جانے والی جنگ کی ہول ناکیاں یاد دلائی گئی ہیں۔ لوگوں کو باور کرایا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں بے قصور لوگ ہلاک اور اغوا ہوئے جن میں امریکی شہری بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں