بائیڈن

بائیڈن کا السیسی اور تمیم سے رابطہ، غزہ میں فائر بندی پر بات چیت

قاہرہ(نمائندہ خصوصی)امریکی صدر جو بائیڈن نے شام دو علاحدہ ٹیلی فون رابطوں میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور قطر کے امیر تمیم بن حمد کے ساتھ بات چیت کی۔ بات چیت میں غزہ کی پٹی میں جنگ ختم کرانے کے لیے ثالثیوں کی مشترکہ کوششوں پر توجہ مرکوز رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات مصری ایوان صدر کے ترجمان احمد فہمی اور قطری شاہی ایوان کی جانب سے جاری بیانات میں بتائی گئی۔

فیس بک پر جاری بیان میں احمد فہمی نے بتایا کہ مذکورہ ٹیلی فون رابطہ ان دو وساطت کار ملکوں کی جانب سے غزہ میں فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے جاری کوششوں کے سلسلے میں تھا۔

بات چیت میں قاہرہ میں منعقد مذاکرات کے حالیہ دور کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں سربراہان نے اس بات کی اہمیت کو باور کرایا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے متعلقہ فریقوں کی جانب سے رکاوٹیں دور کی جائیں اور لچک کا مظاہرہ بھی کیا جائے۔اس موقع پر السیسی نے باور کرایا کہ فائر بندی کے فوری معاہدے تک پہنچنا اس نازک وقت میں بڑی اہمیت کا حامل ہے، خواہ یہ غزہ کی پٹی میں انسانی مصائب پر روک لگانے کے لیے ہو یا پھر خطے میں تنازع کا دائرہ وسیع ہونے سے بچانے کے لیے ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں