عظمیٰ بخاری

بھابھی اور نند میں پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی’ عظمیٰ بخاری

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مذہب کارڈ، غداری کارڈ کے بعد پیش خدمت ہے مظلومیت کارڈ،بھابھی اور نند کے اختلافات فتنہ پارٹی کے وٹس ایپ گروپس میں موضوع بحث بن رہے ہیں، بھابھی اور نند میں پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور رئوف حسن کی واٹس ایپ چیٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ پارٹی ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے پروپگنڈوں سے اب کچھ بھی چیز بعید نہیں۔ ”کریمنالوجی یونیورسٹی آف بنی گالہ”کا پرنسپل آج مظلوم بن کر عوام سے ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتا، جیل سے نکلنے کے لیے کبھی فوج سے معافیاں ،کبھی برطانوی وزیراعظم سے اپیلیں کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک ہفتے مولا جٹ بنتے اگلے ہفتے ”معصوم پرندہ”بن جاتے ہیں،بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے مخالفین کو پھانسی پر لٹکانے کی فہرستیں تیار کرتے تھے، آج ان کی اپنی بیوی اور بہن پھانسی سے متعلق پروپگنڈے کر رہی ہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اقتدار میں تھے تو مخالفین کو دیوار میں چنوا دینے کے پلان بناتے رہے، اب دونوں میاں بیوی جیل کی دیواروں کے سائے سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں