وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کی پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے پشین دھماکے پر کہا ہے کہ کم سن بچوں پر حملہ کرنے والے بزدل دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں، ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

ہفتہ کو جاری بیان وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں کم سن بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، واقعے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

انہوںنے کہاکہ کم سن بچوں پر حملہ آور بزدل دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں، ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں