اسماعیل ہنیہ

اسماعیل ہنیہ قتل،سربراہ پاسداران انقلاب کی اسرائیل کو پھر دھمکی

تہران (نمائندہ خصوصی )ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اسماعیل ھنیہ کے قتل کیبعد اسرائیل سے ہماریانتقام کے بارے میں اچھی خبریں سنیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل حسین سلامی کی تقریب کا ایک ویڈیو کلپ ایرانی میڈیا میں نشر کیا گیا ہے جس میں وہ عراق کے ساتھ ایرانی سرحد کے قریب واقع قصبے خسروی میں لوگوں کے ہجوم کے درمیان دیکھے جا سکتے ہیں۔ وہاں ان سے اسرائیل کے خلاف ایرانی ردعمل کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ آپ جلد ہی اچھی خبر سنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو ہمارے حسابی اور درست حملوں کا انتظار کرنا چاہیے۔ وقت ایران کے ملک کے حق میں ہے۔ جوابی کارروائی کے لیے انتظار کی مدت بہت طویل ہو سکتی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیل اور آباد کاروں کو انتظار کی تلخی کا مزہ چکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم وقت کو کنٹرول کرتے ہیں اور کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ ہنیہ کا بدلہ کیسے لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں