عظمیٰ بخاری

نند بھاوج میں زمان پارک کے گھر پر قبضے کے بعد پارٹی پرقبضے کی لڑائی چل رہی ہے’ عظمیٰ بخاری

لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیمہ خان اور بشری بی بی کے درمیان لڑائی نکاح کے فوری بعد سے جاری ہے، نند بھاوج میں زمان پارک کے گھر پر قبضے کے بعد پارٹی پرقبضے کی لڑائی چل رہی ہے۔ بیرسٹر سیف کے بیان پر اپنے رد عمل میں انہوںنے کہا کہ بیرسٹر صاحب آپ تین میں نہ 13 میں ہیں، آپ کو بشری بیگم اورنہ ہی علیمہ خان جانتی ہیں،آپ کو یاد ہے (ن)میں سے (ش)نکالنے والا ایک بازیگر 40 دن کا چلہ بھی کاٹ چکا ہے،آپ اپنے جعلی مولا جٹ وزیراعلی کی پرفارمنس قوم کو بتائیں۔

انہوںنے کہاکہ علی امین گنڈاپور ٹی وی سکرینوں پر بغلیں بجاتے اوربند کمروں میں پائوں پکڑتے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کو سمجھنے کے لیے آپ کو دوبارہ جنم لینا پڑے گا، نواز شریف اور شہباز شریف آج پاکستان پر حکومت کر رہے ہیں، آپ کے ظل تباہی جیل میں پستے بادام کھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں