وفاقی وزیر اطلاعات

وزارت اطلاعات کی نائب وزیراعظم سے متعلق ایکس پر جاری جعلی خبر کی تردید

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزارت اطلاعات و نشریات نے نائب وزیراعظم محمداسحاق ڈار سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صحافی کی جانب سے جاری کی گئی جعلی خبر کی تردید کی ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کے ایکس پر سرکاری اکائونٹ پر جاری کئے گئے ایک بیان میں جعلی خبر کو غیراخلاقی، غیرقانونی اور قوم کی توہین قرار دیا گیا۔بیان میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ غیرذمہ دارانہ رویے کو مسترد کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں