یشما گل

سگی اور سوتیلی والدہ کا آپس میں گہرا تعلق تھا، یشما گل

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے حالیہ انٹرویو کے دوران پہلی بار اپنے والد کی دو شادیوں اور اپنی دونوں والدہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کے بارے میں بھی کھل کر بات چیت کی۔انہوں نے دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے والد نے دو شادیاں کی تھیں لیکن ان کی پہلی بیوی کا انتقال 2 برس قبل ہوچکا ہے جبکہ ان کی سگی والدہ لاہور میں ان کے ساتھ رہتی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ سوتیلے بہن بھائیوں سے اچھے تعلقات ہیں، سب کی شادیاں ہوگئی ہیں اور سب اپنے گھروں میں رہتے ہیں جبکہ ان کی والدہ ان کے ساتھ لاہور میں رہتی ہیں۔یشما گل کے مطابق سوتیلی والدہ کے انتقال سے قبل دونوں والدہ کے درمیان بہت اچھے اور گہرے تعلقات تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں