اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کا اسکول پر حملہ، متعدد فلسطینی شہید

تل ابیب (نمائندہ خصوصی)اسرائیلی فوج نے نصیرات پناہ گزین کیمپ کے شمال میں اسکول پر حملہ کر دیا جس میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق شہید و زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اسکول میں غزہ کے بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔دوسری جانب قاہرہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوگئے۔سینئر امریکی اہلکار نے مذاکرات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے مذاکراتی عمل آنے والے دنوں میں ورکنگ گروپس کے ذریعے جاری رہے گا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ واشنگٹن قاہرہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کے معاہدے کے لیے اب بھی کوششیں کر رہا ہے۔ اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ اسرائیل راہداریوں سے فوجیوں کو ہٹانے کے عزم سے پیچھے ہٹ گیا ہے، جنگ بندی شروع ہونے پر بے گھر فلسطینیوں کی اسکریننگ سمیت دیگر نئی شرائط پیش کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں