محمد یوسف

سابق کپتان محمد یوسف نے لاہور میں اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے لاہور میں اپنا ریسٹورنٹ کھول لیا، افتتاحی تقریب میں ساتھی کرکٹرز نے شرکت کی.محمد یوسف کا کہنا ہے کہ شیف میرے گھر کا ہے جو میرے بھائی کا بیٹا ہے، اس لیے میں نے یہ رسک لیا جبکہ میرے بیٹے اور داماد کام کو دیکھیں گے۔ سابق کپتان محمد یوسف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ذمہ داریوں کے ساتبھ ساتھ فاسٹ فوڈ بزنس سے منسلک ہوگئے۔

معروف عالم عین مولانا طارق جمیل نے ٹیسٹ کرکٹر کے ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں محمد یوسف کے ریسٹورنٹ کے افتتاحی تقریب میں مولانا طارق جمیل نے فیتہ کاٹا اور دعا کروائی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر سابق کپتان وقار یونس، سلمان بٹ، وہاب ریاض اور عبدالرزاق بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ساری زندگی کرکٹ کھیلی اور اب کوچنگ اور سلیکشن کے ساتھ منسلک ہوں، کاروبار یا کوئی کام مجھے آتا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شیف میرے گھر کا ہے جو میرے بھائی کا بیٹا ہے، اس لیے میں نے یہ رسک لیا جبکہ میرے بیٹے اور داماد کام کو دیکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں