اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ خزانہ ڈویژن کے مطابق خواہش مند امیدواروں سے 9 ستمبر 2024 تک درخواستیں طلب کر لی گئیں، کامیاب امیدوار کو اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے مساوی تنخواہ ملے گی۔
مشیر کی تقرری دو سال کے لیے اکنامک اینڈ فنانشل ریفامز یونٹ میں کی جائے گی، اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل کی تنخواہ 15 سے 20 لاکھ روپے مقرر ہے۔ عہدے کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔ اسامی کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت فنانس، اکنامکس یا متعلقہ فیلڈ میں ماسٹری ڈگری مقرر کی گئی ہے۔ شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو طے شدہ قوائد کے مطابق انٹرویو کے لیے مدعو کیا جائے گا، دو سالہ کنٹریکٹ ملازمت والے مشیر کو کارکردگی کی بنیاد پر توسیع مل سکے گی۔