لاہور (نمائندہ خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ نے ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد رضا قریشی نے یوٹیلٹی اسٹورز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار مزمل رفیق کی جانب سے آصف شہزاد ساہی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور مقف اپنایا کہ درخواست گزار عرصہ 10 سال سے یوٹیلٹی اسٹور کا ملازم ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز ایک منافع بخش ادارہ ہے، دو ارب روپے منافع کما رہا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کا مقف سننے کے بعد وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے 4 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔