امیر مقام

بانی پی ٹی کا باب بند، جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا: امیر مقام

مردان(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا باب بند ہو چکا ہے انہیں جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا اور بانی پی ٹی آئی کا باب بند ہوچکا ہے، اگر دھرنوں سے تبدیلی لائی جاسکتی تو سوال ہے بانی پی ٹی آئی کے 126دن کے دھرنوں سے کیا ہوا؟انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ساری تگ و دو ایک شخص کو صرف جیل سے باہر لانے کیلئے ہے، مولانا فضل الرحمان منجھے ہوئے سیاستدان ہیں ان کو سیاست میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کرپشن کی گواہی ان کے اپنے وزرا دے رہے ہیں ، ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت مشترکہ کوششیں کررہی ہے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں وہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں