ٹیلی گرام

ٹیلی گرام کے بانی ضمانت پر رہا، فرانس چھوڑنے پر پابندی عائد

پیرس (نمائندہ خصوصی)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پال دورو کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاﺅل دورو کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا، انہیں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات کا سامنا ہے،فرانس کی عدالت نے ٹیلی گرام کے بانی کے فرانس چھوڑنے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں پچاس لاکھ یورو ضمانت پر رہائی دی تاہم انہیں ہفتے میں دو بار پولیس سٹیشن میں حاضر ہونا پڑے گا،واضح رہے کہ الزامات ثابت ہونے پر پاﺅل دورو کو 10برس قید اور 5ہزار یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،دعوی کیا گیا ہے کہ پاﺅل کیخلاف تحقیقات کا آغاز فروری میں کیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی انتظامیہ تحقیقات کا جواب دینے سے گریز کرتی رہی تھی،ٹیلی گرام کے بانی پاﺅل دورو کو 12الزامات کے تحت 24اگست کو پیرس پہنچنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں