اقوام متحدہ

انسانی حقوق کا ڈھول بجانے والے غزہ پر کیوں خاموش ہیں،اقوام متحدہ

جنیوا(نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ کے ادارے اوچا کی قائم مقام سربراہ نے انسانی حقوق اور انسانی اقداری کے دعویدار ممالک اور اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کی انسانیت کہاں چلی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے اوچا کی قائم مقام سربراہ جوائس مسویا نے کہاکہ غزہ میں اسرائیلی جنگ سے ہونے والی تباہ کاریوں پر آزادی ، انسانی احترام، برابری ، انسانی جان، توقیر اور انسانی حقوق کا ڈھول بجانے والے کہاں کھو گئے؟۔جوائس مسویا نے کہاکہ غزہ کے شہری بھوکے اور پیاسے ہیں، بیمار اور لاچار ہیں لیکن حالات یہ ہیں کہ ہم اس وقت وہاں 24 گھنٹوں سے زیادہ کی خوراک اور دیگر امدادی سامان کی فراہمی کا منصوبہ بنانے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے اوچا کی قائم مقام سربراہ نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے گھر بمباری میں ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ ان کے پاس سر چھپانے کو بھی جگہ نہیں۔ اسپتال بھی تباہ ہیں۔ کیسے کیسے المیوں سے نبرد آزما ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں