رمیز راجہ

بابراعظم ناکامی کے خوف کو دل سے نکال دیں، رمیز راجہ کا مشورہ

کراچی(نمائندہ خصوصی) سابق کپتان رمیز راجہ نے بابر اعظم کو فارم کی بحالی کیلئے قیمتی مشوروں سے نواز دیااور کہا کہ بابر کو مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، انھیں ناکامی کے خوف کو دل سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ لگتا ہے پورے پاکستان کو بابر کی فارم کے سوا اور کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔یہ سوشل میڈیا کا دور اور ہر کوئی دوسرے کو نیچا دکھانے پر تلا رہتا ہے، بابر کا مسئلہ الگ ہے، انھیں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم جمانے میں کافی وقت لگا تھا، پہلی سنچری بھی 2 برس بعد اسکور کی، اس کے بعد ہی مستقل مزاجی اّئی تھی۔اب بھی انھیں فارم کی بحالی کیلیے پرانی باتوں کو سوچنے سے گریز کرتے ہوئے حال پر توجہ دینا ہوگی، فٹ ورک پر کام کرنا ہوگا، پل اور ہک شاٹس کی بہت زیادہ پریکٹس کرنے کی ضرورت ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں